کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: حسنِ اخلاق کا بیان - اس وضاحت کا ذکر کہ اچھا اخلاق قیامت کے دن بندے کے میزانِ عمل میں سب سے زیادہ وزنی چیزوں میں سے ہوگا۔
حدیث نمبر: 481
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، وَشُعَيْبُ بْنُ مُحْرِزٍ ، وَالْحَوْضِيُّ ، قَالُوا : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ أَبِي بَزَّةَ ، عَنْ عَطَاءٍ الْكَيْخَارَانِيِّ ، عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " أَثْقَلُ شَيْءٍ فِي الْمِيزَانِ الْخُلُقُ الْحَسَنُ " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : عَطَاءٌ هَذَا هُوَ عَطَاءُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَكَيْخَارَانَ : مَوْضِعٌ بِالْيَمَنِ وَأُمُّ الدَّرْدَاءِ : هِيَ الصُّغْرَى وَاسْمُهَا هُجَيْمَةُ بِنْتُ حُيَيٍّ الأَوْصَابِيَّةُ ، وَالْكُبْرَى : خَيْرَةُ بِنْتُ أَبِي حَدْرَدٍ الأَنْصَارِيَّةُ ، لَهَا صُحْبَةٌ .
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” میزان میں سب سے زیادہ وزنی چیز اچھے اخلاق ہیں ۔“
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) عطاء نامی راوی عطاء بن عبداللہ ہے، اور کیخاران یمن میں ایک جگہ کا نام ہے۔ سیده ام درداء کمسن ہیں ان کا نام ہجیمہ بنت حیی ہے، جبکہ بڑی والی سیدہ ام درداء رضی اللہ عنہا کا نام خیره بنت ابوحدرد انصاریہ ہے، اور وہ صحابیہ ہیں۔