کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: صلہ رحمی اور قطع رحمی کا بیان - اس بات کا ذکر کہ مرد کے لیے اپنے مشرک رشتہ داروں سے تعلق جوڑنے کی اجازت ہے اگر ان کے اسلام لانے کی امید ہو۔
حدیث نمبر: 453
أَخْبَرَنَا أَبُو عَرُوبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ مَالِكٍ السَّلْمَسِينِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ مَاهَانَ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ أَسْمَاءَ سَأَلَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، عَنْ أُمٍّ لَهَا مُشْرِكَةٍ ، قَالَتْ : جَاءَتْنِي رَاغِبَةً رَاهِبَةً ، أَصِلُهَا ؟ قَالَ : " نَعَمْ " .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی والدہ کے بارے میں دریافت کیا: جو مشرک تھیں۔ انہوں نے عرض کی: وہ میرے پاس اُمید لے کر آئی ہیں، تو کیا میں ان کے ساتھ صلہ رحمی کروں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں۔