کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: صلہ رحمی اور قطع رحمی کا بیان - اس وضاحت کا ذکر کہ پُر سکون زندگی، امن اور رزق میں برکت صلہ رحمی کے ساتھ صرف اس وقت ہوتی ہے جب وہ تقویٰ الٰہی کے ساتھ ہو۔
حدیث نمبر: 439
أَخْبَرَنَا ابْنُ نَاجِيَةَ بِحَرَّانَ ، حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ الْحَرَّانِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ أَحَبَّ أَنْ يُبْسَطَ لَهُ فِي رِزْقِهِ ، وَيُنْسَأَ لَهُ فِي أَجَلِهِ ، فَلْيَتَّقِ اللَّهَ ، وَلْيَصِلْ رَحِمَهُ " .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ، روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: جو شخص یہ بات پسند کرتا ہو کہ اس کے رزق میں اضافہ ہو اور اس کی زندگی لمبی ہو اسےاللہ تعالیٰ سے ڈرنا چاہئے اور صلہ رحمی کرنی چاہئے ۔“