کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: والدین کے حقوق کا بیان - اس بات کا ذکر کہ اسلام میں جو شخص اپنے حقیقی باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف نسبت کرے، اللہ جل وعلا نے اس پر جنت حرام کر دی ہے۔
حدیث نمبر: 416
أَخْبَرَنَا شَبَابُ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : سَمِعَتْهُ أُذُنَايَ ، وَوَعَاهُ قَلْبِي مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ قَالَ : " مَنِ ادَّعَى أَبًا فِي الإِسْلامِ ، وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهُ غَيْرُ أَبِيهِ ، فَالْجَنَّةُ عَلَيْهِ حَرَامٌ " ، قَالَ : فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لأَبِي بَكْرَةَ ، قَالَ وَأَنَا سَمِعَتْهُ أُذُنَايَ ، وَوَعَاهُ قَلْبِي مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے دونوں کانوں کے ساتھ یہ بات سنی ہے اور میرے دل نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سن کر اسے محفوظ رکھا ہے آپ نے ارشاد فرمایا ہے: ” جو شخص اسلام میں کسی باپ (کی اولاد ہونے) کا دعویٰ کرے اور وہ شخص یہ بات جانتا ہو کہ یہ اس کا باپ نہیں ہے، تو ایسے شخص پر جنت حرام ہو گئی ۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے اس بات کا تذکرہ سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے کیا، تو انہوں نے کہا: میں نے بھی اپنے دونوں کانوں کے ذریعے اس بات کو سنا تھا، اور میرے دل نے بھی اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سن کر محفوظ رکھا ہے۔