کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: اخلاص اور پوشیدہ اعمال کا بیان - اس بات کا ذکر کہ آدمی پر لازم ہے کہ اپنے اسباب میں اپنے رب جل وعلا کی عبادت کے لیے فارغ ہو۔
حدیث نمبر: 393
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ سَعِيدٍ السَّعْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ زَائِدَةَ بْنِ نَشِيطٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ الْوَالِبِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِنَّ اللَّهَ جَلَّ وَعَلا ، يَقُولُ : يَابْنَ آدَمَ ، تَفَرَّغْ لِعِبَادَتِي أَمْلأْ صَدْرَكَ غِنًى ، وَأَسُدَّ فَقْرَكَ ، وَإِنْ لا تَفْعَلْ مَلأْتُ يَدَكَ شُغْلا ، وَلَمْ أَسُدَّ فَقْرَكَ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” بیشکاللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے: اے آدم کے بیٹے! تم میری عبادت کے لئے فارغ ہو جاؤ۔ میں تمہارے سینے کو خوشحالی سے بھر دوں گا اور تمہاری غربت کو ختم کر دوں گا اور اگر تم ایسا نہیں کرو گے، تو میں تمہارے دونوں ہاتھوں کو مصروفیات سے بھر دوں گا اور تمہاری غربت کو ختم نہیں کروں گا ۔“