کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: اخلاص اور پوشیدہ اعمال کا بیان - اس بات کا ذکر کہ آدمی پر لازم ہے کہ اپنی نیت کو درست کرے اور ہر ایسے عمل میں اخلاص اختیار کرے جس کے ذریعے وہ اللہ کے قریب ہونا چاہتا ہے۔
حدیث نمبر: 392
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ فَيَّاضٍ بِدِمَشْقَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ جَابِرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ رَبٍّ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ ، عَلَى الْمِنْبَرِ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " إِنَّمَا الْعَمَلُ كَالْوِعَاءِ ، إِذَا طَابَ أَعْلاهُ ، طَابَ أَسْفَلُهُ ، وَإِذَا خَبُثَ أَعْلاهُ ، خَبُثَ أَسْفَلُهُ " .
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے منبر پر یہ بات ارشاد فرمائی: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” عمل کی مثال برتن کی مانند ہے، جس کا بالائی حصہ صاف ہو گا، تو نیچے والا بھی صاف ہو گا اور اگر اوپر والا حصہ گندہ ہو گا، تو نیچے والا حصہ بھی گندہ ہو گا ۔“