کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: اطاعتوں اور ان کے ثواب کا بیان - اس بات کا ذکر کہ اللہ جل وعلا آخری زمانے میں اپنے حکم اور اپنے رسول ﷺ کی اطاعت کرنے والے کو پچاس آدمیوں کے برابر اجر عطا کرے گا جو اسی عمل کو کریں۔
حدیث نمبر: 385
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ أَبِي حَكِيمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ جَارِيَةَ اللَّخْمِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُمَيَّةَ الشَّعْبَانِيُّ ، قَالَ : أَتَيْتُ أَبَا ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيَّ ، فَقُلْتُ : يَا أَبَا ثَعْلَبَةَ كَيْفَ تَقُولُ فِي هَذِهِ الآيَةِ : لا يَضُرُّكُمْ مَنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ سورة المائدة آية 105 ؟ قَالَ : أَمَا وَاللَّهِ لَقَدْ سَأَلْتَ عَنْهَا خَبِيرًا : سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فقَالَ : " بَلِ ائْتَمِرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَتَنَاهَوْا عَنِ الْمُنْكَرِ ، حَتَّى إِذَا رَأَيْتَ شُحًّا مُطَاعًا ، وَهَوًى مُتَّبَعًا ، وَدُنْيَا مُؤْثَرَةً ، وَإِعْجَابَ كُلِّ ذِي رَأْيٍ بِرَأْيِهِ ، فَعَلَيْكَ نَفْسَكَ ، وَدَعْ أَمْرَ الْعَوَامِّ ، فَإِنَّ مِنْ وَرَائِكُمْ أَيَّامًا ، الصَّبْرُ فِيهِنَّ مِثْلُ قَبْضٍ عَلَى الْجَمْرِ ، لِلْعَامِلِ فِيهِنَّ مِثْلُ أَجْرِ خَمْسِينَ رَجُلا يَعْمَلُونَ مِثْلَ عَمَلِهِ " ، قَالَ وَزَادَنِي غَيْرُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَجْرُ خَمْسِينَ مِنْهُمْ ؟ قَالَ : " خَمْسِينَ مِنْكُمْ " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : يُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ ابْنُ الْمُبَارَكِ هُوَ الَّذِي قَالَ : وَزَادَنِي غَيْرُهُ .
ابوامیہ شعبانی بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے کہا: اے ابوثعلبہ! آپ اس آیت کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔ ” جب تم لوگ اطاعت کر لو، تو گمراہ ہونے والا شخص تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا ۔“ تو انہوں نے فرمایا: اللہ کی قسم! تم نے ایک ایسے شخص سے اس بارے میں دریافت کیا ہے، جو اس بارے میں جانتا ہے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال کیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: بلکہ تم لوگ نیکی کا حکم دو اور ایک دوسرے کو برائی سے منع کرو، یہاں تک کہ جب تم دیکھو کہ کنجوسی کی پیروی کی جانے لگی ہے، خواہش نفس کے پیچھے چلنے لگ پڑے ہیں۔ دنیا کو ترجیح دی جانے لگی ہے۔ ہر سمجھدار شخص اپنی رائے کے بارے میں خود پسندی کا شکار ہو چکا ہے، تو اس وقت تم پر صرف اپنا خیال رکھنا لازم ہے تم لوگوں کے معاملے کو ترک کر دو، کیونکہ اس کے بعد ایسے دن آئیں گے جن میں صبر کرنا انگارے کو مٹھی میں لینے کی مانند ہو گا۔ ان دنوں میں عمل کرنے والے شخص کو اس کے عمل جیسے پچاس آدمیوں کے عمل کا ثواب ملے گا۔ جبکہ دیگر راویوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ان میں سے پچاس آدمیوں کا اجر ملے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگوں میں سے پچاس آدمیوں کا اجر ملے گا۔
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس بات کا امکان موجود ہے کہ ابن مبارک نے یہ الفاظ نقل کیے ہوں کہ دوسرے راوی نے مجھے مزید (الفاظ) بیان کیے ہیں۔
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس بات کا امکان موجود ہے کہ ابن مبارک نے یہ الفاظ نقل کیے ہوں کہ دوسرے راوی نے مجھے مزید (الفاظ) بیان کیے ہیں۔