کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: اطاعتوں اور ان کے ثواب کا بیان - اس وضاحت کا ذکر کہ جب کوئی بندہ کسی گناہ کا ارادہ چھوڑ دیتا ہے تو اللہ جل وعلا اپنے فضل سے اسے ایک نیکی لکھ دیتا ہے۔
حدیث نمبر: 380
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " قَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى : إِذَا هَمَّ عَبْدِي بِحَسَنَةٍ ، فَاكْتُبُوهَا حَسَنَةً ، فَإِذَا عَمِلَهَا ، فَاكْتُبُوهَا بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا ، وَإِذَا هَمَّ عَبْدِي بِسَيِّئَةٍ ، فَلا تَكْتُبُوهَا بِمِثْلِهَا ، فَإِنْ تَرَكَهَا ، فَاكْتُبُوهَا حَسَنَةً " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کا پتہ چلا ہے۔ ”اللہ تعالیٰ (فرشتوں سے) فرماتا ہے، جب میرا بندہ نیکی کا ارادہ کرے، تو تم اسے ایک نیکی کے طور پر نوٹ کر لو اور جب وہ اس پر عمل کرے، تو تم اسے دس گنا کے طور پر نوٹ کر لو اور جب میرا بندہ برائی کا ارادہ کرے، تو تم اسے نوٹ نہ کرو اور اگر وہ اسے چھوڑ دے، تو تم اسے ایک نیکی کے طور پر نوٹ کرو ۔“