کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: اطاعتوں اور ان کے ثواب کا بیان - اس بات کا ذکر کہ اللہ جل وعلا نے ایمان والوں سے آخرت میں دنیا کے اعمال پر ثواب کا وعدہ فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 370
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فِي قَوْلِهِ : إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا لِيَغْفِرَ لَكَ اللَّهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ سورة الفتح آية 1 - 2 ، قَالَ : نَزَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرْجِعَهُ مِنَ الْحُدَيْبِيَةِ ، وَإِنَّ أَصْحَابَهُ قَدْ أَصَابَتْهُمُ الْكَآبَةُ وَالْحُزْنُ ، فقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أُنْزِلَتْ عَلَيَّ آيَةٌ هِيَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا " فَتَلاهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ ، فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، بَيَّنَ اللَّهُ لَكَ مَا يَفْعَلُ بِكَ فَمَاذَا يَفْعَلُ بِنَا ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ الآيَةَ بَعْدَهَا : لِيُدْخِلَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الأَنْهَارُ سورة الفتح آية 5 .
سیدنا انس رضی اللہ عنہاللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں۔ (ارشاد باری تعالیٰ ہے) ” بیشک ہم نے تمہیں واضح فتح عطا کر دی ہے، تاکہاللہ تعالیٰ تمہارے گزشتہ اور آئندہ ذنب کی مغفرت کر دے ۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہ آیت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر حدیبیہ سے واپسی پر نازل ہوئی تھی: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کو پریشانی اور غم کا سامنا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھ پر ایسی آیت نازل ہوئی ہے، جو میرے نزدیک دنیا اور اس میں موجود تمام چیزوں سے زیادہ محبوب ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت ان لوگوں کے سامنے تلاوت کی، تو لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ!اللہ تعالیٰ نے یہ بات، تو بیان کر دی ہے کہ اس نے آپ کے ساتھ کیا کیا ہے، لیکن اس نے ہمارے ساتھ کیا کرنا ہے۔ (یہ بیان نہیں کیا)، تواللہ تعالیٰ نے اس کے بعد والی یہ آیت نازل کر دی۔ ” تاکہ وہ مومن مردوں اور مومن خواتین کو ایسی جنتوں میں داخل کر دے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ۔“
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب البر والإحسان / حدیث: 370
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح الموارد» (1474/ 1760): خ أوله عن عمر. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين إسحاق بن إبراهيم: هو ابن راهوية، وسعيد: هو ابن أبي عروبة.
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 371»