کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: اطاعتوں اور ان کے ثواب کا بیان - اس بات کا ذکر کہ آسمان و زمین والے اس بندے سے محبت کرتے ہیں جس سے اللہ جل وعلا محبت کرتا ہے۔
حدیث نمبر: 365
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ : " إِذَا أَحَبَّ اللَّهُ الْعَبْدَ ، قَالَ لِجِبْرِيلَ : قَدْ أَحْبَبْتُ فُلانًا فَأَحِبَّهُ ، فَيُحِبُّهُ جِبْرِيلُ ، ثُمَّ يُنَادِي فِي أَهْلِ السَّمَاءِ : إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَحَبَّ فُلانًا فَأَحِبُّوهُ ، فَيُحِبُّهُ أَهْلُ السَّمَاءِ ، ثُمَّ يُوضَعُ لَهُ الْقَبُولُ فِي الأَرْضِ ، وَإِذَا أَبْغَضَ اللَّهُ الْعَبْدَ ، قَالَ مَالِكٌ : لا أَحْسِبُهُ إِلا ، قَالَ فِي الْبُغْضِ مِثْلَ ذَلِكَ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : سَمِعَ هَذَا الْخَبَرَ سُهَيْلٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، وَسَمِعَ عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ أَبِيهِ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جباللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت کرتا ہے، تو وہ جبرائیل علیہ السلام سے فرماتا ہے: میں فلاں شخص سے محبت کرتا ہوں تم بھی اس سے محبت رکھو، تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام بھی اس سے محبت رکھنے لگتے ہیں۔ پھر وہ آسمان والوں کے درمیان اعلان کرتے ہیں۔ بیشکاللہ تعالیٰ فلاں شخص سے محبت رکھتا ہے، تو تم لوگ بھی اس سے محبت رکھو، تو آسمان والے بھی اس سے محبت رکھنے لگتے ہیں پھر اس شخص کے لئے زمین میں قبولیت رکھ دی جاتی ہے۔ ” اور جباللہ تعالیٰ کسی بندے کو ناپسند کرتا ہے “ مالک نامی راوی نے یہ کہا: ہے میرا گمان ہے کہ روایت میں ناپسند کرنے کے الفاظ ہیں۔ اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے۔
امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ روایت سہیل نے اپنے والد کے حوالے سے نقل کی ہے اور انہوں نے یہ روایت کا قعقاع بن حکیم کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کی ہے۔
امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ روایت سہیل نے اپنے والد کے حوالے سے نقل کی ہے اور انہوں نے یہ روایت کا قعقاع بن حکیم کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کی ہے۔