کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: اطاعتوں اور ان کے ثواب کا بیان - اس بات پر دلیل کہ اللہ جل وعلا جن کو عزت دیتا ہے، لوگ بھی ان سے محبت کرتے ہیں، اور یہ اللہ کی محبت کی علامت ہے۔
حدیث نمبر: 364
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِنَّ اللَّهَ إِذَا أَحَبَّ عَبْدًا نَادَى جِبْرِيلَ : إِنِّي قَدْ أَحْبَبْتُ فُلانًا فَأَحِبَّهُ ، قَالَ : فَيَقُولُ جِبْرِيلُ لأَهْلِ السَّمَاءِ : إِنَّ رَبَّكُمْ أَحَبَّ فُلانًا فَأَحِبُّوهُ ، فَيُحِبُّهُ أَهْلُ السَّمَاءِ ، قَالَ : وَيُوضَعُ لَهُ الْقَبُولُ فِي الأَرْضِ ، وَإِذَا أَبْغَضَ عَبْدًا فَمِثْلُ ذَلِكَ " .
سیدنا ابوہریره رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” بیشکاللہ تعالیٰ جب کسی بندے سے محبت کرتا ہے، تو جبرائیل سے فرماتا ہے: میں فلاں بندے سے محبت کرتا ہوں تم بھی اس سے محبت کرو، تو سیدنا جبرائیل اہل آسمان سے کہتے ہیں: بیشک تمہارا پروردگار فلاں بندے سے محبت کرتا ہے، تو تم لوگ بھی اس سے محبت کرو، تو آسمان والے اس شخص سے محبت کرنے لگتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں، پھر اس شخص کے لئے زمین میں قبولیت رکھ دی جاتی ہے اور جباللہ تعالیٰ کسی بندے کو ناپسند کرتا ہے، تو پھر بھی اسی طرح ہوتا ہے ۔“