کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: اطاعتوں اور ان کے ثواب کا بیان - اس بات کی خبر کہ مسلمان پر لازم ہے کہ وہ اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو اور نہ ہی اس کی رحمت کی وسعت پر بھروسہ کر کے عمل چھوڑ دے اگرچہ اس کے اعمال زیادہ ہوں۔
حدیث نمبر: 345
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنِ الْعَلاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لَوْ يَعْلَمُ الْمُؤْمِنُ مَا عِنْدَ اللَّهِ مِنَ الْعُقُوبَةِ ، مَا طَمِعَ فِي الْجَنَّةِ أَحَدٌ ، وَلَوْ يَعْلَمُ الْكَافِرُ مَا عِنْدَ اللَّهِ مِنَ الرَّحْمَةِ ، مَا قَنَطَ مِنَ الْجَنَّةِ أَحَدٌ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” اگر مومن کو یہ پتہ چل جائے کہاللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں کیسی سزا موجود ہے، تو کوئی شخص جنت کی امید نہ رکھے اور کافر کو یہ پتہ چل جائے کہاللہ تعالیٰ کی رحمت کتنی ہے، تو کوئی شخص جنت سے مایوس نہ ہو ۔“