کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: اطاعتوں اور ان کے ثواب کا بیان - اس وضاحت کا ذکر کہ موت سے پہلے بندے کے لیے نیک عمل کا دروازہ کھل جانا ان اسباب میں سے ہے جن کے ذریعے اللہ تعالیٰ اپنی محبت اس کے گھر والوں اور پڑوسیوں کے دلوں میں ڈال دیتا ہے۔
حدیث نمبر: 343
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَسْرُوقِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ الْحَضْرَمِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَمِقِ الْخُزَاعِيِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِعَبْدٍ خَيْرًا عَسَلَهُ قَبْلَ مَوْتِهِ " ، قِيلَ : وَمَا عَسَلُهُ ؟ قَالَ : " يُفْتَحُ لَهُ عَمَلٌ صَالِحٌ بَيْنَ يَدَيْ مَوْتِهِ حَتَّى يَرْضَى عَنْهُ " .
سیدنا عمرو بن حمق خزاعی رضی اللہ عنہ، روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جباللہ تعالیٰ کسی بندے کے بارے میں بھلائی کا ارادہ کرے، تو اس کو مرنے سے پہلے اسے شہد کر دیتا (یعنی اس کی پاکیزہ تعریف کرتا) ہے۔ عرض کی گئی: اس کو شہد کرنے سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے مرنے سے پہلے اس کے لئے نیک عمل کو کھول دیا جاتا ہے، یہاں تک کہ وہ شخص اس سے راضی ہو جاتا ہے ۔“