کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: اطاعتوں اور ان کے ثواب کا بیان - اس بات کی خبر کا ذکر کہ جو بندہ اللہ کی طرف طاعت کے ذریعے ایک بالشت یا ایک ہاتھ بڑھتا ہے تو مغفرت اور اللہ کا قرب اس سے ایک باع زیادہ قریب ہوتا ہے۔
حدیث نمبر: 328
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ الْمِنْهَالِ ابْنِ أَخِي الْحَجَّاجِ بْنِ الْمِنْهَالِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنِ الأَغَرِّ أَبِي مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فِيمَا يَحْكِي عَنِ اللَّهِ جَلَّ وَعَلا ، قَالَ : " الْكِبْرِيَاءُ رِدَائِي ، وَالْعَظَمَةُ إِزَارِي ، فَمَنْ نَازَعَنِي فِي وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا ، قَذَفْتُهُ فِي النَّارِ ، وَمَنِ اقْتَرَبَ إِلَيَّ شِبْرًا ، اقْتَرَبْتُ مِنْهُ ذِرَاعًا ، وَمَنِ اقْتَرَبَ مِنِّي ذِرَاعًا ، اقْتَرَبْتُ مِنْهُ بَاعًا ، وَمَنْ جَاءَنِي يَمْشِي ، جِئْتُهُ أُهَرْوِلُ ، وَمَنْ جَاءَنِي يُهَرْوِلُ ، جِئْتُهُ أَسْعَى ، وَمَنْ ذَكَرَنِي فِي نَفْسِهِ ، ذَكَرْتُهُ فِي نَفْسِي ، وَمَنْ ذَكَرَنِي فِي مَلأٍ ، ذَكَرْتُهُ فِي مَلأٍ أَكْثَرَ مِنْهُمْ وَأَطْيَبَ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سےاللہ تعالیٰ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” کبریائی میری چادر ہے عظمت میرا تہبند ہے، جو شخص ان دونوں میں سے ایک حوالے سے میرا مقابلہ کرنے کی کوشش کرے گا میں اسے جہنم میں ڈال دوں گا اور جو شخص ایک بالشت میرے قریب ہو گا میں ایک ذراع اس کے قریب ہوں گا اور جو شخص ایک ذراع میرے قریب ہو گا میں دونوں بازوؤں کے پھیلاؤ جتنا اس کے قریب ہوں گا اور جو شخص چلتے ہوئے میری طرف آئے گا میں دوڑتے ہوئے اس کی طرف جاؤں گا اور جو شخص دوڑتے ہوئے میری طرف آئے گا میں اس سے زیادہ تیزی سے اس کی طرف جاؤں گا اور جو شخص دل میں مجھے یاد کرے گا، تو میں بھی تنہا اسے یاد کروں گا اور جو شخص محفل میں مجھے یاد کرے گا، تو میں اس سے زیادہ افراد اور زیادہ پاکیزہ لوگوں کی محفل میں اسے یاد کروں گا ۔“