کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: اطاعتوں اور ان کے ثواب کا بیان - اس بات کا ذکر کہ بندے کے لیے مباح ہے کہ وہ اللہ کی طرف سے طاعات کی توفیق پر فخر نہیں بلکہ ظاہر کر سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 319
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّارُ ، حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : وَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَلَمَّا أَصْبَحَ قِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّ أَثَرَ الْوَجَعِ عَلَيْكَ بَيِّنٌ ، قَالَ : " إِنِّي عَلَى مَا تَرَوْنَ ، قَرَأْتُ الْبَارِحَةَ السَّبْعَ الطُّوَلَ " .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (ایک مرتبہ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا اگلے دن صبح آپ کی خدمت میں عرض کی گئی: یا رسول اللہ! آپ پر تکلیف کے آثار واضح ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری وہ صورتحال ہے، جو تم دیکھ رہے ہو، (اس حالت میں) میں نے گزشتہ رات (نوافل میں) سات لمبی سورتوں کی تلاوت کی تھی۔