کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: اطاعتوں اور ان کے ثواب کا بیان - اس علت کا ذکر جس کی وجہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے سامنے نیک اعمال ترک فرما دیتے تھے۔
حدیث نمبر: 312
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ عَقِيلٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، أَنَّ عَائِشَةَ زَوْجَ َالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَتْ تَقُولُ : " مَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَبِّحُ سُبْحَةَ الضُّحَى " ، وَكَانَتْ عَائِشَةُ تُسَبِّحُهَا ، وَكَانَتْ تَقُولُ : " إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَرَكَ كَثِيرًا مِنَ الْعَمَلِ خَشْيَةَ أَنْ يَسْتَنَّ النَّاسُ بِهِ ، فَيُفْرَضَ عَلَيْهِمْ " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چاشت کی نماز باقاعدگی سے (ادا نہیں کرتے تھے) جبکہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا یہ نماز ادا کیا کرتی تھیں۔
وہ یہ فرماتی تھیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بہت سے عمل اس لئے ترک کر دیتے تھے: کہیں ایسا نہ ہو کہ لوگ اس طریقے کی پیروی کرنا شروع کر دیں اور یہ بات ان پر لازم ہو جائے ۔“
وہ یہ فرماتی تھیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بہت سے عمل اس لئے ترک کر دیتے تھے: کہیں ایسا نہ ہو کہ لوگ اس طریقے کی پیروی کرنا شروع کر دیں اور یہ بات ان پر لازم ہو جائے ۔“