کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: سچائی، نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کا بیان - اس بات کا ذکر کہ جب کوئی شخص نیکی کا حکم اور برائی سے روکنے کا عمل خالص نیت کے ساتھ انجام دے تو اللہ جل وعلا اس کے لیے صدقہ لکھ دیتا ہے۔
حدیث نمبر: 299
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ الْقُطَيْعِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " عَلَى كُلِّ مَنْسِمٍ مِنْ بَنِي آدَمَ صَدَقَةٌ كُلَّ يَوْمٍ " ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ : وَمَنْ يُطِيقُ هَذَا ؟ قَالَ : " أَمْرٌ بِالْمَعْرُوفِ صَدَقَةٌ ، وَنَهِيَ عَنِ الْمُنْكَرِ صَدَقَةٌ ، وَالْحَمْلُ عَلَى الضَّعِيفِ صَدَقَةٌ ، وَكُلُّ خُطْوَةٍ يَخْطُوهَا أَحَدُكُمْ إِلَى الصَّلاةِ صَدَقَةٌ " .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ، روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” بنی آدم کے ہر جوڑ پر روزانہ صدقہ دینا لازم ہوتا ہے۔ حاضرین میں سے ایک صاحب نے عرض کی: کون اس کی طاقت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے، برائی سے روکنا صدقہ ہے، کمزور شخص کا وزن اٹھا دینا صدقہ ہے، اور تم میں سے کوئی شخص جب نماز کی طرف چل کر جاتا ہے، تو اس کا ہر قدم صدقہ ہے۔ “