کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: سچائی، نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کا بیان - اس کا ذکر کہ امراء کے جھوٹ کی تصدیق کرنے اور ان کے ظلم میں مدد کرنے سے منع کیا گیا ہے۔
حدیث نمبر: 284
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذْ بْنِ مُعَاذْ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ أَبِي صَغِيرَةَ أَبُو يُونُسَ الْقُشَيْرِيُّ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ ، عَنْ أبيه ، قَالَ : كُنَّا قُعُودًا عَلَى بَابِ النَّبِيِّ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَخَرَجَ عَلَيْنَا ، فَقَالَ : " اسْمَعُوا " ، قُلْنَا : قَدْ سَمِعْنَا ، قَالَ : " اسْمَعُوا " ، قُلْنَا : قَدْ سَمِعْنَا ، قَالَ : " اسْمَعُوا " ، قُلْنَا : قَدْ سَمِعْنَا ، قَالَ : " إِنَّهُ سَيَكُونُ بَعْدَي أُمَرَاءُ ، فَلا تُصَدِّقُوهُمْ بِكَذِبِهِمْ ، وَلا تُعِينُوهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ ، فَإِنَّهُ مَنْ صَدَّقَهُمْ بِكَذِبِهِمْ ، وَأَعَانَهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ ، لَمْ يَرِدْ عَلَيَّ الْحَوْضَ " .
عبدالله بن جناب اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ” ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے پر بیٹھے ہوئے تھے۔ آپ ہمارے پاس تشریف لائے، آپ نے فرمایا: تم لوگ غور سے سنو! ہم نے عرض کی: ہم سننے کے تیار ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم غور سے سنو! ہم نے عرض کی: ہم سننے کے لئے تیار ہیں ۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم غور سے سنو! ہم نے عرض کی: ہم سننے کے لئے تیار ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” عنقریب میرے بعد کچھ حکمران آئیں گے تو تم ان کی تصدیق نہ کرنا اور ان کے ظلم میں ان کی مدد نہ کرنا، کیونکہ جو شخص ان کے جھوٹ کی تصدیق کرے گا اور ان کے ظلم میں ان کی مدد کرے گا، وہ میرے حوض تک نہیں آ سکے گا ۔“