کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: سچائی، نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کا بیان - اس کا ذکر کہ اللہ تعالیٰ اس شخص سے راضی ہوتا ہے جو لوگوں کی ناراضی کے باوجود اللہ کی رضا حاصل کرتا ہے۔
حدیث نمبر: 276
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْجُعْفِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمُحَارِبِيُّ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ وَاقَدْ الْعُمَرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنِ الْتَمَسَ رِضَى اللَّهِ بِسَخَطِ النَّاسِ رَضِيَ الِلَّهِ عَنْهُ ، وَأَرْضَى النَّاسَ عَنْهُ ، وَمَنِ الْتَمَسَ رِضَا النَّاسِ بِسَخَطِ اللَّهِ سَخَطَ الِلَّهِ عَلَيْهِ ، وَأَسْخَطَ عَلَيْهِ النَّاسَ " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جو شخص لوگوں کی ناراضگی کے ہمراہاللہ تعالیٰ کی رضا مندی تلاش کرتا ہےاللہ تعالیٰ اس سے راضی ہو جاتا ہے، اور لوگوں کو اس سے راضی کر دیتا ہے، اور جو شخصاللہ تعالیٰ کی ناراضگی کے ساتھ، لوگوں کی رضامندی تلاش کرتا ہے، تواللہ تعالیٰ اس سے ناراض ہوتا ہے، اور لوگوں کو بھی اس سے ناراض کر دیتا ہے ۔“