کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: شرک و نفاق کا بیان - اس خبر کا ذکر جو ان لوگوں کے قول کو باطل کرتی ہے جنہوں نے کہا کہ یہ خطاب غیر مسلموں کے لیے تھا۔
حدیث نمبر: 257
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، حَدَّثَنَا أَبُو نَصْرٍ التَّمَّارُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيرَةَ ، وَحَبِيبٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " ثَلاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ فَهُوَ مُنَافِقٌ ، وَإِنْ صَامَ وَصَلَّى وَزَعَمَ أَنَّهُ مُسْلِمٌ : مَنْ إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ ، وَإِذَا ائْتُمِنَ خَانَ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” تین خصلتیں جس شخص میں موجود ہوں، وہ منافق ہو گا، اگرچہ وہ روزہ رکھے، وہ نماز پڑھے، اور یہ دعویٰ کرے کہ وہ مسلمان ہے۔ وہ شخص کہ جب وہ بات کرے، تو جھوٹ بولے: اور جب وعدہ کرے، تو اس کے خلاف کرے اور جب اس کے سپرد امانت کی جائے تو خیانت کرے ۔“