کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: شرک و نفاق کا بیان - اس بات کا ذکر کہ نفاق کا نام اس شخص پر بھی بولا جاتا ہے جو اس کے کسی جز کا ارتکاب کرے۔
حدیث نمبر: 254
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَرْبَعٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ كَانَ مُنَافِقًا خَالِصًا ، وَمَنْ كَانَتْ فِيهِ خَصْلَةٌ مِنْهَا كَانَتْ فِيهِ خَصْلَةٌ مِنَ النِّفَاقِ حَتَّى يَدَعَهَا : إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ ، وَإِذَا عَاهَدَ غَدَرَ ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ ، وَإِذَا خَاصَمَ فَجَرَ " .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ، روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” چار عادات جس شخص میں ہوں گی، وہ خالص منافق ہو گا اور جس شخص میں ان میں سے کوئی ایک خصلت ہو گی، اس میں نفاق کی خصلت موجود ہو گی یہاں تک کہ وہ اسے ترک کر دے۔ (وہ عادات درج ذیل ہیں) جب وہ بات کرے، تو جھوٹ بولے: اور عہد کرے، تو اس کی خلاف ورزی کرے۔ جب وہ وعدہ کرے، تو اس کی خلاف ورزی کرے اور جب جھگڑا کرے، تو بدزبانی کا مظاہرہ کرے ۔“