کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مومنین کی صفات کا بیان - اس شخص سے ایمان کی نفی کا ذکر جو اللہ جل وعلا کے لیے محبت نہیں کرتا۔
حدیث نمبر: 236
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْهَاشِمِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ الرَّمَّاحِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، لا تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ حَتَّى تُؤْمِنُوا ، وَلا تُؤْمِنُوا حَتَّى تَحَابُّوا ، أَلا أَدُلُّكُمْ عَلَى أَمْرٍ فَعَلْتُمُوهُ تَحَابَبْتُمْ ؟ أَفْشُوا السَّلامَ بَيْنَكُمْ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، تم لوگ اس وقت تک جنت میں داخل نہیں ہو گے، جب تک تم مومن نہیں ہو جاتے اور تم اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتے، جب تک ایک دوسرے سے محبت نہیں رکھتے۔ کیا میں ایسی چیز کے بارے میں تمہاری رہنمائی نہ کروں کہ جب وہ تم کر لو گے، تو تمہارے درمیان محبت پیدا ہو جائے گی، تم اپنے درمیان سلام کو پھیلاؤ ۔“