کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مومنین کی صفات کا بیان - اس بات کا ذکر کہ جو اپنے بھائی کے لیے وہ پسند نہیں کرتا جو اپنے لیے پسند کرتا ہے، اس سے ایمان کی حقیقت کی نفی ہے، خود ایمان کی نہیں۔
حدیث نمبر: 235
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي سَمِينَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لا يَبْلُغُ عَبْدٌ حَقِيقَةَ الإِيمَانِ حَتَّى يُحِبَّ لِلنَّاسِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ مِنَ الْخَيْرِ " .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” بندہ ایمان کی حقیقت تک اس وقت تک نہیں پہنچ سکتا، جب تک وہ لوگوں کے لئے اس چیز کو پسند نہیں کرتا، جو بھلائی وہ اپنے لئے پسند کرتا ہے۔ “