کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ایمان کے فرض ہونے کا بیان - اس بات کا بیان کہ جنت صرف اسی کے لیے واجب ہے جو اللہ جل وعلا کی وحدانیت اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کی گواہی یقینِ قلبی کے ساتھ دے۔
حدیث نمبر: 203
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُسَدَّدَ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَدِيٍّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ الصَّوَّافُ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي حُمَيْدُ بْنُ هِلالٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي هِصَّانُ بْنُ كَاهِنٍ ، قَالَ : جَلَسْتُ مَجْلِسًا فِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَمُرَةَ ، وَلا أَعْرِفُهُ ، فَقَالَ حَدَّثَنَا مُعَاذْ بْنُ جَبَلٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا عَلَى الأَرْضِ نَفْسٌ تَمُوتُ لا تُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا ، وَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ يَرْجِعُ ذَلِكَ إِلَى قَلْبٍ مُوقِنٍ إِلا غُفِرَ لَهَا " ، قُلْتُ : أَنْتَ سَمِعْتَهُ مِنْ مُعَاذْ ؟ قَالَ : فَعَنَّفَنِي الْقَوْمُ ، فَقَالَ : دَعُوهُ ، فَإِنَّهُ لَمْ يُسِئِ الْقَوْلَ ، نَعَمْ سَمِعْتُهُ مِنْ مُعَاذْ زَعَمَ أَنَّهُ سَمِعَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ، روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” زمین پر بسنے والا جو بھی شخص ایسی حالت میں مرے کہ وہ کسی کو اللہ کا شریک نہ ٹھہراتا ہو، اور وہ اس بات کی گواہی دے کہ میں اللہ کا رسول ہوں، اور یہ بات یقین رکھنے والے دل کی طرف لوٹتی ہو، تو اس شخص کی مغفرت ہو جاتی ہے۔ “ راوی کہتے ہیں) میں نے دریافت کیا: کیا آپ نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کی زبانی یہ بات سنی ہے؟ راوی کہتے ہیں، تو حاضرین نے مجھے گھور کر دیکھا لیکن انہوں نے کہا: تم لوگ اسے چھوڑ دو، اس نے غلط بات نہیں کی ہے۔ جی ہاں! میں نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کی زبانی یہ بات سنی ہے۔ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے یہ بات بتائی تھی، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے۔