کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ایمان کے فرض ہونے کا بیان - ایک خبر کا ذکر جو اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ ان روایات میں کسی چیز سے نام کی نفی کا مقصد اس کے کمال میں کمی بیان کرنا ہے۔
حدیث نمبر: 194
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّارُ ، حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ فِي الْخُطْبَةِ : " لا إِيمَانَ لِمَنْ لا أَمَانَةَ لَهُ ، وَلا دِينَ لِمَنْ لا عَهْدَ لَهُ " .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا۔ آپ نے ارشاد فرمایا: ” اس شخص کا ایمان نہیں ہوتا جس شخص میں امانت نہیں ہوتی اور اس شخص کا دین نہیں ہوتا، جس شخص کا عہد نہیں ہوتا۔ (یعنی جو عہد کو پورا نہیں کرتا)۔“