کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ایمان کے فرض ہونے کا بیان - اس بات کا بیان کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان «فَإِنَّهَا مُؤْمِنَةٌ» اُن ہی تعبیرات میں سے ہے جن میں عرب کسی چیز کے اجزاء یا شاخوں میں سے کسی ایک پر اُس پوری چیز کا نام بولتے ہیں اگرچہ وہ حصہ یا شاخ اُس چیز کا مکمل مفہوم نہ ہو۔
حدیث نمبر: 190
أَخْبَرَنَا حَبَّانُ بْنُ إِسْحَاقَ بِالْبَصْرَةِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ الرُّخَامِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلالٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الإِيمَانُ بِضْعٌ وَسَبْعُونَ بَابًا ، وَالْحَيَاءُ مِنَ الإِيمَانِ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” ایمان کے ستر سے زیادہ دروازے ہیں اور حیاء، ایمان کا حصہ ہے۔ “