کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ایمان کے فرض ہونے کا بیان - وضاحت کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو کچھ لے کر آئے، اس سب پر ایمان لانا ایمان ہی کا حصہ ہے۔
حدیث نمبر: 174
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ بِالْبَصْرَةِ ، حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنِ الْعَلاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا : لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ ، فَشَهِدُوا أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ ، وَآمَنَوا بِي وَبِمَا جِئْتُ بِهِ ، عَصَمُوا مَنَي دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلا بِحَقِّهَا ، وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ " تَفَرَّدَ بِهِ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، قَالَهُ الشَّيْخُ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” مجھے اس بات کا حکم دیا گیا ہے، میں اس وقت تک ان کے ساتھ جنگ کرتا رہوں، جب تک وہ یہ اعتراف نہ کر لیں کہاللہ تعالیٰ کے سوا اور کوئی معبود نہیں ہے، جب وہ اس بات کی گواہی دے دیں،اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور جو کچھ میں لے کر آیا ہوں اس پر ایمان لے آئیں، تو وہ اپنی جان و مال کو مجھ سے محفوظ کر لیں گے، البتہ اسلام کے حق کا معاملہ مختلف ہے، اور ان لوگوں کا حساباللہ تعالیٰ کے ذمے ہو گا۔ “
اس روایت کو نقل کرنے میں دراور دی نامی راوی منفرد ہے۔ یہ بات شیخ نے بیان کی ہے۔
اس روایت کو نقل کرنے میں دراور دی نامی راوی منفرد ہے۔ یہ بات شیخ نے بیان کی ہے۔