کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - اس بات پر وعید کا ذکر کہ کوئی شخص قرآن سے بے نیازی اختیار نہ کرے۔
حدیث نمبر: 120
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَهِيَكٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، عن رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ " قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : مَعْنَى قَوْلِهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَيْسَ مِنَّا " فِي هَذِهِ الأَخْبَارِ يُرِيدُ بِهِ : لَيْسَ مِثْلَنَا فِي اسْتِعْمَالِ هَذَا الْفِعْلِ ، لأَنَّا لا نَفْعَلُهُ ، فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ فَلَيْسَ مِثْلَنَا .
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی الله عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جو شخص قرآن کو خوش الحانی سے نہیں پڑھتا، وہ ہم میں سے نہیں ہے ۔“
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: ” وہ ہم میں سے نہیں ہے ۔“ یہ اطلاع دینے کے حوالے سے ہے اور اس سے مراد یہ ہے کہ جو شخص یہ عمل کرتا ہے، وہ ہماری مانند (عمل کرنے والا) نہیں ہے، کیونکہ ہم یہ عمل نہیں کرتے ہیں، اس لئے جو ایسا کرے گا وہ ہماری مانند نہیں ہو گا۔