کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - اس وضاحت کا ذکر کہ طالبِ علم، معلمِ علم اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کا اجر برابر ہے۔
حدیث نمبر: 87
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدِّمِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْمُقْرِئُ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا حَيْوَةُ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو صَخْرٍ ، أَنَّ سَعِيدًا الْمَقْبُرِيَّ ، أَخْبَرَهُ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيرَةَ ، يَقُولُ : إِنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " مَنْ دَخَلَ مَسْجِدَنَا هَذَا لِيَتَعَلَّمَ خَيْرًا أَوْ يُعَلِّمَهُ ، كَانَ كَالْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، وَمَنْ دَخَلَهُ لِغَيْرِ ذَلِكَ كَانَ كَالنَّاظِرِ إِلَى مَا لَيْسَ لَهُ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” جو شخص ہماری اس مسجد میں بھلائی کا علم حاصل کرنے کے لئے، اس کی تعلیم دینے کے لئے آتا ہے، وہ اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے شخص کی مانند ہے، اور جو شخص اس میں، اس کی بجائے کسی اور وجہ سے آتا ہے، تو اس کی مثال اس شخص کی مانند ہے، جو اس چیز پر نظر رکھے ہوئے ہو، جو اس کی نہ ہو۔ “