کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - اس وضاحت کا ذکر کہ اللہ کے برگزیدہ ﷺ پر وحی کا سلسلہ آپ ﷺ کی وفات تک منقطع نہیں ہوا، یہاں تک کہ اللہ نے آپ ﷺ کو اپنی جنت میں منتقل فرما دیا۔
حدیث نمبر: 44
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ : أَتَاهُ رَجُلٌ ، وَأَنَا أَسْمَعُ ، فَقَالَ : يَا أَبَا بَكْرٍ : كَمِ انْقَطَعَ الْوَحْيُ عَنْ نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلُ مَوْتِهِ ؟ ، فَقَالَ : مَا سَأَلَنِي عَنْ هَذَا أَحَدٌ مُذْ وَعَيْتُهَا مِنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ : " لَقَدْ قُبِضَ مِنَ الدُّنْيَا وَهُوَ أَكْثَرُ مِمَّا كَانَ " .
عبدالرحمن بن اسحاق بیان کرتے ہیں: ایک شخص زہری کے پاس آیا میں اس وقت سن رہا تھا، اس نے کہا: اے ابوبکر! (یعنی ابن شہاب زہری) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال سے پہلے وحی کا سلسلہ کتنا عرصہ پہلے منقطع ہوا تھا؟ تو زہری نے جواب دیا: جب سے میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی زبانی یہ بات سنی ہے، اس کے بعد کسی نے مجھ سے اس بارے میں دریافت نہیں کیا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے یہ بات بتائی تھی کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا، تو (وصال سے کچھ عرصہ پہلے) آپ پر زیادہ وحی نازل ہوتی رہی۔