صحیح ابن حبان
كتاب الرقائق— کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتیوں کے احکام و مسائل
باب الأدعية - ذكر الخبر المدحض قول من زعم أنه لا يجوز لأحد أن يدعو لأحد بلفظ الصلاة إلا لآل المصطفى صلى الله عليه وسلم باب: دعاؤں کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ کوئی شخص صلوٰة کے لفظ کے ساتھ دعا نہیں کر سکتا سوائے مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے آل کے لیے
حدیث نمبر: 918
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ حِسَابٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ نُبَيْحٍ الْعَنَزِيِّ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ امْرَأَةً قَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، صَلِّ عَلَيَّ وَعَلَى زَوْجِي ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " صَلَّى اللَّهُ عَلَيْكِ وَعَلَى زَوْجِكِ " .سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: خاتون نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے اور میرے شوہر کے لئے دعائے رحمت کیجئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اللہ تعالیٰ تم پر اور تمہارے شوہر پر رحمت نازل کرے۔