صحیح ابن حبان
كتاب الرقائق— کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتیوں کے احکام و مسائل
باب الأدعية - ذكر تفضل الله جل وعلا على المسلم على رسوله صلى الله عليه وسلم مرة واحدة بأمنه من النار عشر مرات نعوذ بالله منها باب: دعاؤں کا بیان - اللہ جل وعلا کے فضل کا ذکر کہ جو مسلمان اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک بار صلوٰة پڑھتا ہے، اسے دس بار جہنم سے امان دی جاتی ہے، ہم اس سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَبُو الطَّيِّبِ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّيْرَفِيُّ ، غُلامُ طَالُوتَ بْنِ عَبَّادٍ بِالْبَصْرَةِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ مُوسَى الْحَادِي ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ مَوْلَى الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَهُوَ مَسْرُورٌ ، فَقَالَ : " إِنَّ الْمَلَكَ جَاءَنِي ، فَقَالَ : يَا مُحَمَّدُ ، إِنَّ اللَّهَ يَقُولُ : أَمَا تَرْضَى أَنْ لا يُصَلِّي عَلَيْكَ عَبْدٌ مِنْ عِبَادِي صَلاةً ، إِلا صَلَّيْتُ عَلَيْهِ بِهَا عَشْرًا ، وَلا يُسَلِّمُ عَلَيْكَ تَسْلِيمَةً ، إِلا سَلَّمْتُ عَلَيْهِ بِهَا عَشْرًا ؟ قُلْتُ : بَلَى أَيْ رَبِّ " .عبداللہ بن ابوطلحہ اپنے والد (سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، تو آپ خوش تھے۔ آپ نے ارشاد فرمایا: ایک فرشتہ میرے پاس آیا اور بولا: اے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلماللہ تعالیٰ یہ فرما رہا ہے۔ کیا آپ اس بات سے راضی نہیں ہیں کہ میرے بندوں میں سے جو بھی ایک مرتبہ آپ پر درود بھیجے گا، تو میں اس کے بدلے میں اس پر دس مرتبہ رحمت نازل کروں گا اور جو بندہ ایک مرتبہ آپ پر سلام بھیجے گا، تو میں اس کے بدلے میں اس پر دس مرتبہ سلام نازل کروں گا، تو میں نے جواب دیا: جی ہاں! اے میرے پروردگار۔