صحیح ابن حبان
كتاب الرقائق— کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتیوں کے احکام و مسائل
باب الأدعية - ذكر وصف الإشارة للمرء بإصبعه عند إرادته الدعاء لله جل وعلا باب: دعاؤں کا بیان - اس اشارے کی حالت کا ذکر کہ آدمی اللہ جل وعلا سے دعا کے ارادے پر اپنی انگلی سے اشارہ کرے
حدیث نمبر: 882
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ رُوَيْبَةَ ، أَنَّهُ رَأَى بِشْرَ بْنَ مَرْوَانَ رَافِعًا يَدَيْهِ عَلَى الْمِنْبَرِ ، فَقَالَ : " قَبَّحَ اللَّهُ هَاتَيْنِ الْيَدَيْنِ ، لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يَزِيدُ عَلَى أَنْ يَقُولَ بِيَدِهِ كَذَا ، وَأَشَارَ بِأُصْبُعِهِ لِلسُّبْحَةِ " .سیدنا عمارہ بن رویبہ کے بارے میں منقول ہے کہ انہوں نے بشر بن مروان کو منبر پر دونوں ہاتھ بلند کر کے دعا مانگتے ہوئے دیکھا تو فرمایا:اللہ تعالیٰ ان دونوں ہاتھوں کو قبیح کر دے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس سے زیادہ کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ انہوں نے اپنی شہادت کی انگلی سے اشارہ کر کے یہ بات کہی۔