صحیح ابن حبان
كتاب الرقائق— کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتیوں کے احکام و مسائل
باب الأذكار - ذكر البيان بأن الله تعالى إنما يعطي المهلل له بما وصفنا ثواب رقبة لو أعتقها باب: اذکار کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ اللہ تعالیٰ اس شخص کو جو اس کی تہلیل کرتا ہے، ہمارے بیان کردہ ثواب دیتا ہے جیسے اس نے غلام آزاد کیا ہو
حدیث نمبر: 850
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَيْنِ نَافِلَةُ الْحَسَنِ بْنِ عِيسَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، أَنَّهُ قَالَ : سَمِعْتُ زُبَيْدًا الإِيَامِيَّ يُحَدِّثُ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَةَ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ قَالَ : لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ ، لَهُ الْمُلْكُ ، وَلَهُ الْحَمْدُ ، يُحْيِي وَيُمِيتُ ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ، عَشْرَ مَرَّاتٍ ، كَانَ كَعَدْلِ رَقَبَةٍ أَوْ نَسَمَةٍ " .سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” جو شخص دس مرتبہ یہ کلمہ پڑھتا ہے۔ ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے وہی ایک معبود ہے کوئی شریک نہیں ہے۔ بادشاہی اسی کی ہے۔ حمد اسی کے لئے مخصوص ہے۔ وہ زندگی دیتا ہے اور وہ موت دیتا ہے وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے ۔“ راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں: غلام آزاد کرنے (یا گردن آزاد کرنے) کی مانند ہے۔