صحیح ابن حبان
كتاب الرقائق— کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتیوں کے احکام و مسائل
باب الأذكار - ذكر البيان بأن ذكر العبد ربه جل وعلا بينه وبين نفسه أفضل من ذكره بحيث يسمع صوته باب: اذکار کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ بندے کا اپنے رب جل وعلا کا ذکر اپنے اور اپنی ذات کے درمیان اس ذکر سے افضل ہے جس میں اس کی آواز سنائی دے
حدیث نمبر: 809
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَبِيبَةَ حَدَّثَهُ ، أَنَّ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " خَيْرُ الذِّكْرِ الْخَفِيُّ ، وَخَيْرُ الرِّزْقِ ، أَوِ الْعَيْشِ ، مَا يَكْفِي " . الشَّكُّ مِنِ ابْنِ وَهْبٍ .سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” سب سے بہترین ذکر وہ ہے، جو پست آواز میں ہو، سب سے بہترین رزق (ضروریات زندگی راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں: بہتر زندگی) وہ ہے، جو کہ کفایت کر جائے ۔“ یہاں روایت کے الفاظ میں شک ابن وہب نامی راوی کو ہے۔