صحیح ابن حبان
كتاب الرقائق— کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتیوں کے احکام و مسائل
باب قراءة القرآن - ذكر الإباحة لغير المتطهر أن يقرأ كتاب الله ما لم يكن جنبا باب: قرآن کی تلاوت کا بیان - اس بات کا ذکر کہ غیر طہارت کی حالت میں اللہ کی کتاب پڑھنا جائز ہے بشرطیکہ جنابت نہ ہو
حدیث نمبر: 800
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، وَشُعْبَةَ ، وَذَكَرَ ابْنُ قُتَيْبَةَ آخَرَ مَعَهُمَا ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَكُنْ يَحْجُبُهُ مِنْ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ شَيْءٌ ، إِلا أَنْ يَكُونَ جُنُبًا " .سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کوئی بھی چیز قرآن کی تلاوت کے لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے رکاوٹ نہیں بنتی تھی، البتہ اگر آپ جنبی ہوتے تھے (تو آپ قرآن کی تلاوت نہیں کرتے تھے)