صحیح ابن حبان
كتاب الرقائق— کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتیوں کے احکام و مسائل
باب قراءة القرآن - ذكر الإباحة لغير المتطهر أن يقرأ كتاب الله ما لم يكن جنبا باب: قرآن کی تلاوت کا بیان - اس بات کا ذکر کہ غیر طہارت کی حالت میں اللہ کی کتاب پڑھنا جائز ہے بشرطیکہ جنابت نہ ہو
حدیث نمبر: 799
أَخْبَرَنَا أَبُو قُرَيْشٍ مُحَمَّدُ بْنُ جُمُعَةَ الأَصَمُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونٍ الْمَكِّيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ شُعْبَةَ ، وَمِسْعَرٍ ، وَذَكَرَ أَبُو قُرَيْشٍ آخَرَ مَعَهُمَا ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ : " كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لا يَحْجُبُهُ عَنْ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ ، مَا خَلا الْجَنَابَةَ " .سیدنا علی ارشاد فرماتے ہیں قرآن کی تلاوت کے لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی چیز رکاوٹ نہیں ہوتی ہے۔ صرف جنابت کا معاملہ مختلف ہے۔ (یعنی آپ جنابت کی حالت میں قرآن کی تلاوت نہیں کرتے تھے)