صحیح ابن حبان
كتاب الرقائق— کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتیوں کے احکام و مسائل
باب قراءة القرآن - ذكر البيان بأن الآيتين من آخر سورة البقرة تكفيان لمن قرأهما باب: قرآن کی تلاوت کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات پڑھنے والے کے لیے کافی ہیں
حدیث نمبر: 781
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ يَحْيَى الْبَلْخِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، قَالَ : لَقِيتُ أَبَا مَسْعُودٍ فِي الطَّوَافِ فَسَأَلْتُهُ عَنْهُ ، فَحَدَّثَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ قَرَأَ الآيَتَيْنِ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ فِي لَيْلَةٍ كَفَتَاهُ " .عبدالرحمن بن یزید بیان کرتے ہیں: طواف کے دوران میری ملاقات سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے ہوئی۔ میں نے ان سے اس بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے مجھے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ” جو شخص رات کے وقت سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کی تلاوت کر لے، تو یہ دونوں اس کے لئے کافی ہوں گی ۔“