صحیح ابن حبان
كتاب العلم— کتاب: علم کے احکام و مسائل
ذكر وصف العلم الذي يتوقع دخول النار في القيامة لمن طلبه- باب: - اس علم کی صفت کا ذکر جس کی وجہ سے بعض لوگ قیامت کے دن جہنم میں داخل ہوں گے۔
حدیث نمبر: 78
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَحْيَى بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مَخْلَدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي أَبُو يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْخُزَاعِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْمَرٍ الأَنْصَارِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ تَعَلَّمَ عِلْمًا مِمَّا يُبْتَغَى بِهِ وَجْهُ اللَّهِ ، لا يَتَعَلَّمُهُ إِلا لَيُصِيبَ بِهِ عَرَضًا مِنَ الدُّنْيَا ، لَمْ يَجِدْ عَرْفَ الْجَنَّةِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . وَأَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بُجَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ بْنُ السَّرْحِ ، أَنْبَأَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جو شخص کوئی ایسا علم حاصل کرتا ہے، جس کی وجہ سےاللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کی جا سکتی ہے، لیکن وہ شخص اسے کسی دنیاوی فائدے کے لئے حاصل کرتا ہے، تو وہ شخص قیامت کے دن جنت کی خوشبو کو بھی نہیں پا سکے گا۔ “
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔