صحیح ابن حبان
كتاب العلم— کتاب: علم کے احکام و مسائل
ذكر وصف العلم الذي يتوقع دخول النار في القيامة لمن طلبه- باب: - اس علم کی صفت کا ذکر جس کی وجہ سے بعض لوگ قیامت کے دن جہنم میں داخل ہوں گے۔
حدیث نمبر: 77
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ الْمَرْوَزِيُّ بِالْبَصْرَةِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلِ بْنِ عَسْكَرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا تَعَلَّمُوا الْعِلْمَ لِتُبَاهُوا بِهِ الْعُلَمَاءَ ، وَلا تُمَارُوا بِهِ السُّفهَاءَ ، وَلا تَخَيَّرُوا بِهِ الْمَجَالِسَ ، فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ فَالنَّارَ النَّارَ " .سیدنا جابر رضی اللہ عنہ، روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” تم علم اس لئے حاصل نہ کرو، تاکہ اس کی وجہ سے علماء کے سامنے فخر کا اظہار کرو، اور تم لوگ اس کے ذریعے بے وقوفوں کے ساتھ بحث کرو، اور اس کے ذریعے خود کو محفل میں نمایاں کرنے کی کوشش کرو، جو شخص ایسا کرے گا (تو اس کا انجام) جہنم ہے ۔“