صحیح ابن حبان
كتاب الرقائق— کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتیوں کے احکام و مسائل
باب قراءة القرآن - ذكر تمثيل المصطفى صلى الله عليه وسلم المواظب على قراءة القرآن والمقصر فيها بالإبل المعقلة باب: قرآن کی تلاوت کا بیان - مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس تمثیل کا ذکر کہ قرآن کی قراءت پر دوام کرنے والا اور اس میں کوتاہی کرنے والا بندھے ہوئے اونٹوں کے مالک کی طرح ہے
حدیث نمبر: 765
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ مَثَلَ صَاحِبِ الْقُرْآنِ مَثَلُ صَاحِبِ الإِبِلِ الْمُعَقَّلَةِ ، إِنْ عَاهَدَ عَلَيْهَا ، عَقَلَهَا ، وَإِنْ أَطْلَقَهَا ذَهَبَتْ " .سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” قرآن کے عالم (یا حافظ) کی مثال بندھے ہوئے اونٹ کے مالک کی طرح ہے، اگر وہ اس کا خیال رکھے گا، تو اسے روک کے رکھے گا۔ اگر چھوڑ دے گا، تو وہ چلا جائے گا ۔“