صحیح ابن حبان
كتاب الرقائق— کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتیوں کے احکام و مسائل
باب الورع والتوكل - ذكر الإخبار بأن المرء يجب عليه مع توكل القلب الاحتراز بالأعضاء ضد قول من كرهه باب: پرہیزگاری، توکل (اللہ پر بھروسا) کا بیان - اس بات کی اطلاع کہ آدمی پر واجب ہے کہ وہ دل کے توکل کے ساتھ اپنے اعضاء سے احتیاط کرے، اس کے برخلاف جو اسے ناپسند کرتا ہے
حدیث نمبر: 731
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْقَطَّانُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ رَجُلٌ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أُرْسِلُ نَاقَتِي وَأَتَوَكَّلُ ؟ قَالَ : " اعْقِلْهَا وَتَوَكَّلْ " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : يَعْقُوبُ هَذَا هُوَ يَعْقُوبُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيُّ مِنْ أَهْلِ الْحِجَازِ مَشْهُورٌ مَأْمُونٌ .جعفر بن عمرو بن امیہ اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی کیا میں اپنی اونٹنی کو کھول کر توکل کروں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے باندھ کر توکل کرو۔
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یعقوب نامی یہ راوی یعقوب بن عمرو بن عبداللہ بن عمرو بن امیہ ضمری ہے۔ یہ اہل حجاز سے تعلق رکھتے ہیں۔ مشہور اور مامون ہیں۔