صحیح ابن حبان
كتاب العلم— کتاب: علم کے احکام و مسائل
ذكر الزجر عن تتبع المتشابه من القرآن للمرء المسلم- باب: - اس ممانعت کا ذکر کہ مسلمان شخص کو قرآن کے متشابہات کے پیچھے نہیں پڑنا چاہیے۔
حدیث نمبر: 73
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَبَّانُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ إِبْرَاهِيَمَ التُّسْتَرِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَلا قَوْلَ اللَّهِ : هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ عَلَيْكَ الْكِتَابَ مِنْهُ آيَاتٌ مُحْكَمَاتٌ سورة آل عمران آية 7 إِلَى آخِرِهَا ، فَقَالَ : " رَأَيْتُمُ الَّذِينَ يَتَّبِعُونَ مَا تَشَابَهَ مِنْهُ ، فَاعْلَمُوا أَنَّهُمُ الَّذِينَ عَنَى الِلَّهِ ، فَاحْذَرُوهُمْ " .سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےاللہ تعالیٰ کے اس فرمان کی تلاوت کی۔ ” وہی وہ ذات ہے، جس نے تم پر کتاب نازل کی ہے، جس میں سے بعض محکم آیات ہیں۔ “
یہ آیت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آخر تک تلاوت کی پھر ارشاد فرمایا: ” جب تم ان لوگوں کو دیکھو، جو اس کی متشابہ آیات کی تلاوت کرتے ہیں، تو تم یہ بات جان لو! یہ وہ لوگ ہیں، جواللہ تعالیٰ نے مراد لئے ہیں، تو تم ان سے بچو۔ “