صحیح ابن حبان
كتاب الرقائق— کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتیوں کے احکام و مسائل
باب الفقر والزهد والقناعة - ذكر الزجر عن أن ينظر المرء إلى من فوقه في أسباب الدنيا باب: فقر، زہد اور قناعت کا بیان - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ آدمی دنیا کے اسباب میں اس کی طرف دیکھے جو اس سے برتر ہو
حدیث نمبر: 713
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا تَنْظُرُوا إِلَى مَنْ هُوَ فَوْقَكُمْ ، وَانْظُرُوا إِلَى مَنْ هُوَ أَسْفَلُ مِنْكُمْ ، فَإِنَّهُ أَجْدَرُ أَنْ لا تَرُدُّوا نِعْمَةَ اللَّهِ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” تم ان لوگوں کی طرف نہ دیکھو، جو تم سے اوپر ہیں، تم ان کی طرف دیکھو، جو تم سے نیچے ہیں، کیونکہ یہ اس بات کے زیادہ لائق ہے کہ تم اس طرحاللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو مستر نہیں کرو گے۔ (یعنی انہیں کم تر نہیں سمجھو گے) “