صحیح ابن حبان
كتاب الرقائق— کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتیوں کے احکام و مسائل
باب الفقر والزهد والقناعة - ذكر العلة التي من أجلها كان في أصحابه ما وصفناه باب: فقر، زہد اور قناعت کا بیان - اس وجہ کا ذکر کہ ان کے اصحاب میں وہ حالت تھی جو ہم نے بیان کی
حدیث نمبر: 684
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا عَمِّي ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " مَنْ حَدَّثَكُمْ أَنَّا كُنَّا نَشْبَعُ مِنَ التَّمْرِ فَقَدْ كَذَبَكُمْ ، فَلَمَّا افْتَتَحَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُرَيْظَةَ ، أَصَبْنَا شَيْئًا مِنَ التَّمْرِ وَالْوَدَكِ " .سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جو شخص تمہیں یہ بات بتائے کہ ہم پیٹ بھر کر کھجوریں کھا لیا کرتے تھے۔ اس نے تمہارے ساتھ غلط بیانی کی ہے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قریظہ کو فتح کیا، تو ہمیں کچھ کھجوریں اور چربی ملی تھی۔