صحیح ابن حبان
كتاب الرقائق— کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتیوں کے احکام و مسائل
باب الفقر والزهد والقناعة - ذكر الإخبار بأن أصحاب الجد في هذه الدنيا يحبسون في القيامة عن دخول الجنة مدة باب: فقر، زہد اور قناعت کا بیان - اس خبر کا ذکر کہ اس دنیا میں محنت کرنے والے قیامت کے دن جنت میں داخلے سے کچھ دیر تک روکے جائیں گے
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ ، قَالَ : " قُمْتُ عَلَى بَابِ الْجَنَّةِ ، فَإِذَا عَامَّةُ مَنْ يَدْخُلُهَا الْمَسَاكِينُ ، وَإِذَا أَصْحَابُ الْجَدِّ مَحْبُوسُونَ ، وَإِذَا أَصْحَابُ النَّارِ قَدْ أُمِرَ بِهِمْ إِلَى النَّارِ ، وَنَظَرْتُ إِلَى النَّارِ ، فَإِذَا عَامَّةُ مَنْ يَدْخُلُهَا النِّسَاءُ " قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : قَرَنَ عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى إِلَى أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ فِي هَذَا الْخَبَرِ سَعِيدَ بْنَ زَيْدٍ وَأَنَا أَهَابُهُ .سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” میں جنت کے دروازے پر کھڑا ہوا، تو اس میں داخل ہونے والے زیادہ تر لوگ غریب تھے اور خوشحال لوگوں کو روک لیا گیا تھا، اور جب اہل جہنم کو جہنم میں جانے کا حکم ہوا، میں نے جہنم کا جائزہ لیا، تو اس میں داخل ہونے والی زیادہ تر خواتین تھیں ۔“
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) عمران بن موسیٰ نے اس روایت میں سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کے ساتھ سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کو بھی ملا دیا ہے، اور میں اس بات سے خوفزدہ ہوں۔