صحیح ابن حبان
كتاب الرقائق— کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتیوں کے احکام و مسائل
باب الخوف والتقوى - ذكر البيان بأن المرء إذا تهجد بالليل وخلا بالطاعات يجب أن تكون حالة الخوف عليه غالبة باب: خوف اور تقویٰ کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ جب آدمی رات کو تہجد کرتا ہے اور تنہائی میں طاعتیں کرتا ہے تو اس پر خوف کی حالت غالب ہونی چاہیے
حدیث نمبر: 665
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا حَوْثَرَةُ بْنُ أَشْرَسَ الْعَدَوِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : " دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ وَهُوَ قَائِمٌ يُصَلِّي ، وَبِصَدْرِهِ أَزِيزٌ كَأَزِيزِ الْمِرْجَلِ " .مطرف بن عبداللہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں مسجد میں حاضر ہوا۔ آپ اس وقت کھڑے ہوئے نماز ادا کر رہے تھے اور آپ کے سینے سے یوں آواز آ رہی تھی جس طرح ہنڈیا اہلنے کی آواز ہوتی ہے۔