صحیح ابن حبان
كتاب الرقائق— کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتیوں کے احکام و مسائل
باب التوبة - ذكر خبر ثان يصرح بصحة ما ذكرناه باب: توبہ کا بیان - دوسری خبر کا ذکر جو ہمارے بیان کردہ کی صحت کی تصدیق کرتی ہے
حدیث نمبر: 613
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الثَّقَفِيُّ ، حَدَّثَنَا مَحْفُوظُ بْنُ أَبِي تَوْبَةَ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ صَالِحٍ السَّهْمِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ ، قَالَ : سَمِعْتُ حُمَيْدًا الطَّوِيلَ ، يَقُولُ : قُلْتُ لأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : أَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " النَّدَمُ تَوْبَةٌ " ؟ قَالَ : نَعَمْ .حمید طویل بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے؟ ” ندامت، توبہ ہوتی ہے “ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔