صحیح ابن حبان
كتاب الرقائق— کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتیوں کے احکام و مسائل
باب الحياء باب: شرم و حیا کا بیان -
حدیث نمبر: 607
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ رِبْعِيٍّ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ مِمَّا أَدْرَكَ النَّاسُ مِنْ كَلامِ النُّبُوَّةِ الأُولَى : إِذَا لَمْ تَسْتَحْيِ ، فَاصْنَعْ مَا شِئْتَ " مَا سَمِعَ الْقَعْنَبِيُّ مِنْ شُعْبَةَ إِلا هَذَا الْحَدِيثَ ، قَالَهُ الشَّيْخُ .سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ، روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” لوگوں نے پہلی نبوت (یعنی سابقہ انبیا اکرام) کے کلام میں سے جو چیز پائی ہے اس میں سے ایک بات یہ ہے: ” جب تمہیں شرم نہ آئے، تو پھر جو چاہے کرو ۔“
قعنبی نامی راوی نے شعبہ سے صرف یہی حدیث سنی ہے، یہ بات شیخ نے بیان کی ہے۔