صحیح ابن حبان
كتاب الأضحية— کتاب: قربانی کے احکام و مسائل
ذكر ما يستحب للإمام إعطاء الرعية غنما ليضحوا منها في أعيادهم- باب: - ذکر کہ امام کے لیے مستحب ہے کہ وہ رعایا کو عیدوں میں قربانی کے لیے بکریاں دے
حدیث نمبر: 5898
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ : أَعْطَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَنَمًا أَقْسِمُهَا عَلَى أَصْحَابِهِ ، فَقَسَمْتُهَا ، فَبَقِيَ مِنْهَا عَتُودٌ ، فَذَكَرْتُهُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : " ضَحِّ بِهِ أَنْتَ " .سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کچھ بکریاں دیں تاکہ میں انہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں تقسیم کر دوں میں نے انہیں تقسیم کر دیا ان میں سے ایک چھ ماہ کا بکری کا بچہ باقی بچا میں نے اس کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے تم قربان کر لو۔